سوہنی دھرتی ریمنٹنس اکاؤنٹ (SDRA) ایک محفوظ اور آسان سہولت ہے جو بیرونِ ملک پاکستانیوں کو باقاعدہ بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم پاکستان بھجوانے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ اُن لوگوں کے لیے بھی سہولت فراہم کرتا ہے جو وطن میں رقم وصول کرتے ہیں، جیسے گھر والے، خواتینِ خانہ اور زیرِ کفالت افراد، تاکہ وہ رقم باآسانی اور بروقت حاصل کر سکیں۔
اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ پرتشریف لائیں۔