عسکری پاک وطن ریمیٹنس کرنٹ اکاؤنٹ

جائزہ

ضرورت کے ہر لمحے اپنی رقم تک فوری رسائی ۔

نہ انتظار، نہ کوئی فکر۔

عسکری پاک وطن ریمیٹنس اکاؤنٹ کے ساتھ آپ کی ریمیٹنس (بیرون ملک سے بھیجی گئی رقم) براہِ راست اور فوراً آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتی ہیں تاکہ تیزتر رسائی اور محفوظ ترین ٹرانسفرکے ساتھ آپ کا پیسہ رہے آپ کی پہنچ میں۔

آج ہی اپنا عسکری پاک وطن ریمیٹنس اکاؤنٹ کھلوائیں۔

کیونکہ آپ کے پیارے صرف پیسہ نہیں، بھروسہ بھیجتے ہیں۔

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

اہم خصوصیات

فیچرز:

  • یہ اکاؤنٹ صفر بیلنس سے کھلوایا جا سکتا ہے، اور کم از کم بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں۔
  • مقامی رقم جمع کروانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
  • نقد رقم نکالنے پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) نہیں۔

مفت سہولیات:

  • پہلا ویزا ڈیبٹ کارڈ *
  • پہلی چیک بُک **
  • ڈیجیٹل لین دین پر ایس ایم ایس الرٹس کی سہولت
  • ای-اسٹیٹمنٹ اورانٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت
  • بینک کی مختلف برازنچز میں آن لائن کیش جمع کروانے اور نکلوانے کی سہولت 
  • عسکری بینک کی کسی بھی برانچ میں آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی سہولت
  • بینکرز چیک کا اجراء

انشورنس کوریج:

دنیا بھر میں 24 گھنٹے حادثاتی موت یا مستقل معذوری پر انشورنس سہولت۔ کلیم کی صورت میں اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے انشورنس کی رقم پچھلے چھ ماہ کے اوسط بیلنس سے چار گنا تک ہوگی اور زیادہ سے زیادہ انشورنس کوریج 20 لاکھ روپے تک ہوگی۔

* چارجز مروجہ ایس او سی (Schedule of Charges) کے مطابق ہوں گے۔

** کم از کم 100,000 روپے کا ماہانہ اوسط بیلنس برقرار رکھنے پر۔

نوٹ: اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کے ساتھ رقم بھیجنے والے (Remitter) کی تفصیلات کا فارم جمع کروانا لازمی ہے۔

اہلیت

  • بیرونِ ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ (Beneficiaries) کے لیے
  • کم عمر افراد (Minor) اس اکاؤنٹ کے اہل نہیں ہیں۔

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026