عسکری آسان اکاؤنٹ

جائزہ

ہر پاکستانی کے لیے آسانی کے ساتھ بینکنگ کی سہولت۔

عسکری آسان اکاؤنٹ خاص طور پراُن افراد کے لیے بنایا گیا ہے جن کے پاس ابھی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ یہ اکاؤنٹ صرف 100 روپے اور شناختی کارڈ (CNIC) کے  ساتھ کھولا جا سکتا ہے۔

نہ بیلنس رکھنے کی کوئی شرط، نہ جھنجھٹ۔ بس سہولت ہی سہولت۔

  • با سہولت بینکاری ۔  آسانی  کے ساتھ!

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

اہم خصوصیات

  • صرف 100 روپے میں اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت
  • کم از کم بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں
  • ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک ڈیبٹ (نکالنے یا خرچ کرنے) کی حد
  • اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ روپے تک رقم رکھنے کی اجازت

مفت سہولیات

  • پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا اجراء*
  • عسکری بینک کی شاخ کے ذریعے اکاؤنٹ میں فنڈ ٹرانسفر
  • بینکرز چیک جاری کرنے کی سہولت (صرف کرنٹ اکاؤنٹ کے لیے)
  • انٹرنیٹ بینکنگ
  • ای میل پر بینک اسٹیٹمنٹ
  • ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پرایس ایم ایس الرٹس

(چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے)

اہلیت

  • صرف وہ پاکستانی شہری جو عسکری بینک میں پہلے سے کوئی اور اکاؤنٹ (سنگل یا جوائنٹ) نہیں رکھتے۔
  • اکاؤنٹ صرف پاکستانی روپے میں کھولا جا سکتا ہے (سنگل یا جوائنٹ دونوں طرح ممکن ہے)۔
  • یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جیسے:
  • ہنر مند یا غیر ہنر مند مزدور
  • کم یا بالکل تعلیم نہ رکھنے والے افراد
  • کسان، مزدور، دیہاڑی دار
  • خواتین/گھریلوخواتین
  • خود کفیل روزگار رکھنے والے افراد
  • نوجوان

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔
  
تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026