عسکری وقار سیونگ اکاؤنٹ

جائزہ

زندگی بھر کی محنت کا صلہ - سکون، عزت اور اطمینان

آپ نے ساری عمر اپنے گھر، خاندان اور ذمہ داریوں کا خیال رکھا۔ اب وقت ہے کہ آپ کی بچت آپ کا خیال رکھے۔ عسکری وقار بچت اکاؤنٹ آپ کے سنہرے برسوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو آپ کی زندگی بھر کی کمائی کواعتماد کے ساتھ بڑھنے کے لیے ایک محفوظ جگہ فراہم کرتا ہے۔

نہ کوئی پیچیدگی، نہ کوئی سمجھوتہ۔ بس وہ آرام اوروقار جس کے آپ مستحق ہیں۔ کیونکہ زندگی کا یہ حصہ آپ کے آرام کے لیے ہے۔

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

خصوصیات

خصوصیات

  • صرف 1,000 روپے سے اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے
  • ماہانہ کم از کم بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی پابندی نہیں
  • منافع کی ماہانہ ادائیگی
  • منافع کا حساب ماہانہ اوسط بیلنس پر کیا جاتا ہے
  • چیک بک کا اجرا: شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق
  • ڈیبٹ کارڈ کا اجرا: شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق
  • بچت پر پرکشش منافع کی فراہمی

مفت سہولیات:

  • ای اسٹیٹمنٹ (E-statement) اور انٹرنیٹ بینکنگ
  • ایک برانچ سے دوسری برانچ آن لائن رقم جمع کروانے اور نکلوانے کی سہولت
  • اے کے بی ایل (AKBL) کے اندر ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی (آن لائن)
  • ڈیجیٹل لین دین پر فوری ایس ایم ایس (SMS) الرٹس

تمام چارجز بینک کے جاری شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق ہوں گے۔

موجودہ منافع ریٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اہلیت

  • صرف انفرادی صارفین کے لیے
  • کم از کم عمر کی حد 55 سال
  • مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں مرکزی اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر 55 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے
  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کم از کم رقم 1,000 روپے ہے

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

یا آن لائن درخواست دینے کے لیے نیچے دیا گیا QR کوڈ اسکین کریں۔

Inserted Image

(iOS اور Android اسمارٹ فونز کے لیے) 


No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

   

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026