عسکری سحر آسان کرنٹ اکاؤنٹ

جائزہ

ایک  چھوٹا قدم، مضبوط کل کی بنیاد

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے، عسکری سحر آسان کرنٹ اکاؤنٹ روزمرہ بینکنگ کو آپ کے لیے سادہ، محفوظ اور قابلِ رسائی بناتا ہے۔ صرف 100 روپے اور ایک صفحے کے فارم کے ساتھ آپ اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتی ہیں اور اپنی مالی معاملات پر مکمل اختیار حاصل کر سکتی ہیں۔

آج ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

اہم خصوصیات

خصوصیات

  • ابتدائی ڈپازٹ صرف 100 روپے
  • صرف اپنے شناختی کارڈ (CNIC) کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے کا انتہائی آسان طریقہ
  • چیک بُک کا اجراء (بینک کے شیڈول آف چارجز کے مطابق)
  • ماہانہ ڈیبٹ کی کل حد 10 لاکھ روپے۔
  • زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس 30 لاکھ روپے ۔

مفت سہولیات

  • پے پاک ڈیبٹ کارڈ کا اجرا*
  • بینک کی کسی بھی شاخ سے کیش جمع کرانے  اور نکلوانے کی سہولت
  • برانچ کے ذریعے عسکری بینک کی شاخوں میں فنڈز کی منتقلی (آن لائن ٹرانسفر)۔
  • بینکرز چیک کا اجرا
  • آئی نیٹ بینکنگ کی سہولت
  • ای-اسٹیٹمنٹ کی سہولت
  •  ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پر ایس ایم ایس الرٹس

* چارجز مروجہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق لاگو ہوں گے۔

اہلیت

  • صرف خواتین (اکیلی یا مشترکہ طور پر) 
  • وہ خواتین جن کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں یا محدود بینکنگ سہولت رکھتی ہیں
  • ملازمت پیشہ / دیہاڑی دار/ اپنا کاروبار کرنے والی خواتین۔
  • گھریلو خواتین / نوجوان لڑکیاں (عمر 18 سال یا اس سے زیادہ)۔

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  یہ فارم جمع کروانے سے منظوری کی ضمانت نہیں ملتی۔

  

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026