سپلائی چین فنانس

Overview

سپلائی چین کے ہر مرحلے کے لیے فنانسنگ!

عسکری بینک کا سپلائی چین فنانس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کیلئے ایک جدید اور آسان ورکنگ کیپیٹل سہولت ہے، جو بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کے سپلائی چین کا حصہ ہیں۔ بینک ان کارپوریٹس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایسی مالی سہولیات فراہم کرتا ہے جو سپلائرز سے لے کر ڈسٹری بیوٹرز تک پورے نیٹ ورک کے لیے فائدہ مند ہوں۔

 اس میں سپلائرز کے لیے ریورس فیکٹرنگ / انوائس ڈسکاؤنٹنگ اور ڈسٹری بیوٹر فنانسنگ شامل ہے، تاکہ کاروبار کو مظبوط کیش فلواور بہتر لیکویڈیٹی حاصل ہو۔ عسکری بینک کے سپلائی چین فنانس کے ذریعے ایس ایم ایز اعتماد کے ساتھ ترقی کر سکتے ہیں، جبکہ کارپوریٹس ایک زیادہ مستحکم بزنس نیٹ ورک قائم کر سکتے ہیں۔

عسکری سپلائی چین فنانس کے ساتھ اپنی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کیلئے آج ہی رابطہ کریں۔

کارپوریٹ پارٹنرز کے لیے فوائد

  • سپلائی چین کے پورے نیٹ ورک میں فنانسنگ، کلیکشن اور پیمنٹ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے والا جامع حل۔
  • سپلائرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے حسبِ ضرورت فنانسنگ آپشنز۔
  • سپلائی چین کے شراکت داروں کے لیے بہتر کیش فلو کے ذریعے ورکنگ کیپیٹل میں بہتری اور ترقی کے مواقع۔
  • کریڈٹ شرائط کو انڈسٹری کے معیار کے مطابق بہتر بنانے کی سہولت۔
  • پیمنٹ کے عمل کی ڈیجیٹل سہولت سے کلیکشن کے مسائل میں کمی، تیز تر ٹرانزیکشنز اور زیادہ مؤثر آپریشنز۔

سپلائرز کے لیے فوائد

  • کارپوریٹ اینکر کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر آسان شرائط اور موزوں ریٹ کے ساتھ لچکدار ادائیگی کی سہولت۔
  • لیکویڈیٹی میں اضافے کے ذریعے کاروباری صلاحیت میں بہتری۔
  • آسان دستاویزات اور تیز رفتار پراسیسنگ کے ساتھ فوری فنانسنگ تک رسائی۔
  • انوائس جمع کروانےسے لے کرمنظوری حاصل کرنے تک بینک کی آفر اور اس کی قبولیت کا پورا عمل ڈیجیٹل ہے، جو تیز اور محفوظ ٹرانزیکشنز کو یقینی بناتا ہے۔
  • منظور شدہ انوائسز کی تیاری، ٹریکنگ اور ادائیگی کے لیے شفاف اور مؤثر نظام۔
  • انٹرایکٹو ڈیش بورڈ کے ذریعے ایم آئی ایس تک مکمل رسائی، جس میں سمری رپورٹس، اہم اعدادوشمار اور ادائیگیوں کی تازہ تفصیل شامل ہے۔

ڈسٹری بیوٹرز کے لیے فوائد

  • کارپوریٹ انوینٹری کی خریداری کے لیے لچکدار شرائط اور مسابقتی شرحوں کے ساتھ حسبِ ضرورت فنانسنگ آپشنز۔
  • مضبوط کاروباری تعلقات کی بنیاد پر اضافی کریڈٹ حاصل کرنے کا موقع۔
  • آسان دستاویزات اور تیز پراسیسنگ کے ساتھ سہل فنانسنگ عمل۔
  • کاروباری صلاحیت میں اضافہ اور لیکویڈیٹی میں بہتری۔
  • بہتر انوینٹری مینجمنٹ کے لیے کیش فلو کی درست منصوبہ بندی۔
  • ایک ہی بینک کے ذریعے ادائیگیوں کے عمل کو منظم کر کے سہولت میں اضافہ۔
  • ملک بھر میں پھیلے عسکری بینک کے نیٹ ورک کے ذریعے ترجیحی بینکنگ سروسز تک رسائی۔

No documents available.

  

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026