جدید آبپاشی، بہتر پیداوار، روشن مستقبل!
عسکری اسلامک کسان آبپاشی فنانس آپ کے کاشتکاری کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے شرعی اصولوں کے عین مطابق مالی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ چاہے ٹیوب ویل اور پمپس ہوں، سولر سسٹم ہو یا جدید ڈرپ اور سپرنکلر سسٹم—یہ سہولت پانی کے بہترین استعمال کو یقینی بناتی ہے تاکہ آپ کو ملے زیادہ پیداوار اور پائیدار کاشتکاری۔
آج ہی اپلائی کریں اور عسکری اسلامک ایگریکلچر فنانس کے ساتھ جدید آبپاشی اپنا کر اپنی ترقی کی راہ ہموار کریں۔
| تفصیل | پروڈکٹ کی مخصوص معلومات |
| پروڈکٹ کا نام | عسکری اسلامک کسان آبپاشی فنانس |
| شرعی طریقہ کار | ڈیمنشنگ مشارکہ (شراکتی ملکیت جو رفتہ رفتہ گاہک کو منتقل ہو جاتی ہے) |
| ہدف صارفین | کوئی بھی فرد یا ادارہ جو براہِ راست زرعی کاروبار سے وابستہ ہو (اسٹیٹ بینک کے زرعی ضوابط کے مطابق) |
| مقصد |
|
| فنانسنگ کی حد | اثاثے کی قیمتِ خرید کا زیادہ سے زیادہ 80 فیصد |
| کرائے کی شرح | 6 ماہ کا کائبر (KIBOR) + 550 بیسس پوائنٹس |
| گاہک کی طرف سے ادائیگی | کرایہ + اصل رقم (یونٹس کی خریداری) مساوی ششماہی یا سالانہ اقساط میں، یا منظور شدہ سہولت کے مطابق۔ |
| ضمانت / سیکیورٹی | بنیادی ضمانت: فنانس کیے گئے اثاثے کی ہائپوتھیکیشن (اثاثہ بینک کے پاس رہن رکھنا)۔ اضافی ضمانت: زرعی پاس بک کے ذریعے زرعی زمین کا رہن (Mortgage) یا شہری، رہائشی یا تجارتی جائیداد کا رجسٹرڈ/ایکویٹیبل مورگیج۔ یا ڈی ایس سی (DSC)، ایس ایس سی (SSC)، بینک کی اپنی ٹی ڈی آر (TDR) یا ڈپازٹ اکاؤنٹ پر لین (Lien)۔ (شرعی اصولوں کے مطابق)۔ |