عسکری فلیٹ فنانس

جائزہ

مضبوط فلیٹ کے ساتھ پائیدار ترقی

عسکری فلیٹ فنانس خاص طور پر اُن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کے لیے تیار کیا گیا ہے جو لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ یہ سہولت کاروباری اداروں کو مختلف اقسام کی گاڑیاں حاصل کرنے کے لیے آسان فنانسنگ فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ اپنے ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور بہتر بنا سکیں۔ فلیٹ کی ترقی کے لیے درکار مالی معاونت فراہم کر کے، عسکری بینک کاروباروں کو کارکردگی بڑھانے، ترسیل کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ملکی تجارت میں اپنا کردار مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اپنی فلیٹ کو اپ گریڈ کریں – آج ہی عسکری فلیٹ فنانس کے لیے درخواست دیں۔

پراڈکٹ فیچرز

نمبرتفصیلخصوصیات
1سہولت کی قسمکمرشل گاڑیاں (کاروبار کے لیے) اور پرائیویٹ/پرسنل گاڑیاں (ملازمین یا آپریشنز کے لیے) خریدنے کے لیے ٹرم لون
2فنانسنگفنانس کی رقم کم از کم 10 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 50 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے۔
3مارک اپمارکیٹ سے مسابقتی مارک اپ ریٹ۔
4ایکوئٹی (فی گاڑی)
  • مقامی طورپرتیار شدہ گاڑیوں کے لیے کم از کم٪ 10 ایکوئٹی۔
  • درآمد شدہ گاڑیوں (ڈیلر کے ذریعے) کے لیے کم از کم٪ 20 ایکوئٹی۔
  • استعمال شدہ یا ری کنڈیشنڈ گاڑیوں (مقامی یا درآمد شدہ) کے لیے کم از کم٪ 30 ایکوئٹی۔

نوٹ: پہلے سال کی انشورنس کی ادائیگی پیشگی ہوگی، جو ایکوئٹی سے علاوہ ہوگی۔

5گاڑیوں کی اقسام
  • کمرشل گاڑیاں (ٹرک، بسیں وغیرہ)۔
  • لائٹ کمرشل گاڑیاں (پک اپ وغیرہ)۔
  • پرائیویٹ گاڑیاں (کار، SUV وغیرہ)۔
  • کمرشل گاڑیوں کے ساتھ باڈی/فیبریکیشن کی لاگت بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

نوٹ: گاڑی پانچ سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے، اور قرض کی مدت پوری ہونے پر اس کی عمر دس سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

6سیکیورٹی
  • کاروبار کے مالک، پارٹنرز یا ڈائریکٹرز کی ذاتی ضمانتیں۔
  • گاڑی عسکری بینک کے حق میںHPA کے نشان کے ساتھ کسٹمر کے نام پر رجسٹرڈ ہوگی۔
  • پوری حد کی رقم اور تین ماہ کے مارک اپ کو کور کرنے والا ایک سیکیورٹی چیک۔
7مدتزیادہ سے زیادہ پانچ سال۔
8ادائیگیقرض کی واپسی ماہانہ یا سہ ماہی اقساط میں ہوگی، جس میں انشورنس رقم بھی شامل ہوگی۔
9انشورنسگاڑی کی انشورنس بینک کی پالیسی کے مطابق لازمی ہوگی، اور ڈلیوری سے پہلے مکمل کرنی ہوگی۔

اہلیت

نمبرتفصیلشرائط
1قانونی حیثیتواحد ملکیت، SMCs، شراکت داری اورلمیٹڈ کمپنیاں۔
2کاروباری تجربہمتعلقہ شعبے میں کم ازکم تین سال کا تجربہ۔
3عمر
  • کم از کم 21 سال اورزیادہ سے زیادہ 60 سال۔
  • قرض کی مدت مکمل ہونے پرعمر 65 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
  • اگر کاروبار شراکت داری یا لمیٹڈ کمپنی پرمشتمل ہو توکم ازکم ایک پارٹنرکو یہ شرط پوری کرنی ہوگی۔

ضروری دستاویزات

درخواست کی ابتدائی جانچ کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

  • لون اپلیکیشن فارم۔
  • مالک یا قرض لینے والے کے شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل۔
  • فیزیبلٹی رپورٹ۔
  • میمورینڈم اورآرٹیکل آف ایسوسی ایشن۔
  • مالیاتی گوشوارے / متوقع مالیاتی گوشوارے۔
  • کاروباری تجربے کا ثبوت۔
  • نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)۔
  • کمپنی کے موجودہ قانونی ڈھانچے کے مطابق رجسٹریشن کا ثبوت۔
  • موجودہ فلیٹ کی تفصیلات (ملکیتی یا فنانس شدہ گاڑیوں سمیت)۔
  • کوئی بھی اضافی دستاویزجو بینک کی پالیسی کے مطابق درکارہو۔

درخواست دینے کا طریقہ

ایس ایم ای فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کا ہدایت نامہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عسکری فلیٹ فنانس سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


Apply Now

No documents available.

 

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026