عسکری بینک پاکستان کا ایک مایہ ناز مالیاتی ادارہ ہے جو 1991 سے بینکاری کے شعبے میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم صفِ اول کی 25 لسٹڈ کمپنیز میں آٹھویں نمبر پر ہیں ہماری ترقی کی حکمتِ عملی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، ٹیکنالوجی اور افراد میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنے وسیع برانچ نیٹ ورک کے مؤثر استعمال پر مبنی رہی ہے۔ ہم افراد اور کاروباری اداروں کے لیے بینکنگ پروڈکٹس اور سروسز کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔
عسکری بینک نے کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈز، کار لونزاور مارگیج اکاؤنٹس سے لے کر ڈیجیٹل بینکاری تک مختلف پرسنل بینکنگ پروڈکٹس اور سروسز متعارف کروائی ہیں تاکہ افراد اپنے اوراپنے گھروالوں کے لیے مالی طور پر محفوظ مستقبل کویقینی بنا سکیں۔
ہمارا کارپوریٹ اورانویسٹمنٹ بینکنگ گروپ (CIBG) فرٹیلائزر، پاور، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن،اور ٹیکسٹائلز جیسی صنعتوں پر مشتمل کارپوریٹ اور دیگراداروں کی منفرد مالی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
عسکری اخلاص اسلامی بینکاری،اپنی 140 مخصوص برانچز کے ساتھ، پاکستان میں شریعت کے مطابق بینکنگ کو فروغ دینے کے لیے پرسنل بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ، اسلامک ٹریژری، ٹریڈ سروسز اور بینکا تکافل سلوشنز پیش کرتی ہے۔
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ہمارے ادارے کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم کھیلوں، تعلیم اور ماحول کو فروغ دینے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ اس ضمن میں ہماری ٹیم سماجی خدمات کے مختلف ایونٹس اسپانسر کرتی ہے۔