غیر ملکی کرنسی کرنٹ اکاؤنٹ

جائزہ

عسکری بینک کے غیرملکی کرنسی کرنٹ اکاؤنٹ کے ساتھ اپنی پسند کی کرنسی میں محفوظ طریقے سے لین دین کریں۔

  • کرنسی کے انتخاب کی سہولت – اپنا اکاؤنٹ امریکی ڈالر (USD)، برطانوی پاؤنڈ (GBP)، یورو (EUR) اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں میں کھولیں اورچلائیں۔
  • محفوظ اور قابلِ اعتماد – مضبوط بینکنگ سسٹم کے تحت آپ کے فنڈز کی مکمل حفاظت۔ مالی معاملات پرآپ کا مکمل کنٹرول۔

اہم خصوصیات

  • غیر ملکی کرنسی میں کرنٹ اکاؤنٹ
  • اکاؤنٹ امریکی ڈالر (USD)، برطانوی پاؤنڈ (GBP)، یورو (EUR)، جاپانی ین (JPY)، یا درہم (AED) میں کھولا جا سکتا ہے۔
  • اکاؤنٹ کھولنے کی کم از کم رقم USD 500 یا اس کے مساوی ہے۔

تمام چارجز بینک کے موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوں گے۔

اہلیت

درج ذیل افراداکاؤنٹ کھول سکتے ہیں:

  • افراد (انفرادی یا مشترکہ طورپر)
  • سول پروپرائیٹر شپ (ایک شخص کی ملکیت والے کاروبار)
  • شراکت داری والے کاروبار (پارٹنرشپ فرمز)
  • ہر قسم کی رجسٹرڈ کمپنیاں (پبلک، پرائیویٹ، وغیرہ)
  • سرکاری ادارے
  • کارپوریشنز
  • کلب، سوسائٹیاں اور ایسوسی ایشنز
  • این جی اوز / فلاحی اورغیر منافع بخش ادارے وغیرہ

*متعلقہ سرکاری اداروں کے قوانین کے مطابق

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ

اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے اپنی قریبی عسکری بینک برانچ  پرتشریف لائیں۔

No documents available.

  

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026