اپنی تشویش یا شکایت درج کروائیں

آپ کی آواز ہمارے لیے اہم ہے


ہماری 'وسل بلوئنگ پالیسی' بینک سے وابستہ تمام لوگوں (اسٹیک ہولڈرز) کو ایک محفوظ راستہ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنی شکایات یا خدشات ہم تک پہنچا سکیں۔ اگر آپ کوئی ایسی سرگرمی دیکھیں جو قانون کے خلاف ہو یا ہمارے اخلاقی اصولوں سے متصادم ہو، تو ہم آپ کو آواز اٹھانے کی بھرپور ترغیب دیتے ہیں۔ آپ کی یہ ایمانداری بینک کی کامیابی اور نیک نامی برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔


وسل بلوئنگ پالیسی کی اہم خصوصیات

مکمل رازداری

ہم تمام شکایات کو انتہائی راز میں رکھتے ہیں۔ شکایت کرنے والے کی شناخت کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جاتا ہے اور ہماری ٹیم تمام معلومات کو بہت احتیاط سے سنبھالتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی پہچان بتائے بغیر یا گمنام رہ کربھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

نقصان کا کوئی ڈر نہیں

جو شخص نیک نیتی کے ساتھ کسی غلط کام کی نشاندہی کرے گا، اسے کسی بھی قسم کے برے نتیجے یا نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شکایت کرنے والے کو کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی یا امتیازی سلوک کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ البتہ، اگر کوئی شخص اس پالیسی کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مکمل اور شفاف تحقیقات

اموصول ہونے والی تمام شکایات کی جانچ پڑتال ایک آزاد ٹیم کرے گی تاکہ انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر ضروری تادیبی یا قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہماری میلنگ لسٹ سبسکرائب کریں اور اپنے ای میل ان باکس میں اپڈیٹس پائیں۔
عسکری موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمیں فالو کریں:
کنٹیکٹ سینٹر 051 111-000-787
آخری تازہ کاری: 24th April, 2026